مولوی جواد نقوی نے مسلمانوں میں نئی بدعت کا آغاز کردیا
علامہ جواد نقوی نے مسلمانوں کے درمیان نئی بدعت کا آغاز کردیا ہے۔
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) علامہ جواد نقوی نے مسلمانوں کے درمیان نئی بدعت کا آغاز کردیا ہے۔
جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں قائم مسجد بیت العتیق میں ہرجمعے کو خطبہ جمعہ دیا جاتا ہے لیکن اس کے بعد نماز جمعہ کی بجائے نماز ظہر پڑھادی جاتی ہے۔
مسجد بیت العتیق کے خطیب علامہ جواد نقوی ہر جمعے کو خطبہ جمعہ دیتے ہیں ، ہاتھ میں عصا بھی ہوتا ہے، دو خطبے بھی دیے جاتے ہیں، ایک خطبے میں وعظ و نصیحت اور ایک میں عالم اسلام کی خبریں اپنے مخصوص انداز میں پیش کی جاتی ہیں الغرض خطبہ جمعہ کی تمام شرائط پوری ہوتی ہیں لیکن پھر خطبے کے اختتام پر اس بدعت کا آغاز کیا جاتا ہے کہ نماز جمعہ کو چھوڑ کر ظہر کی نماز ادا کردی جاتی ہے۔
نماز جمعہ کی جگہ نماز ظہرین پڑھا دینے کا واقعہ ایک بار رونما نہیں ہوا ، یہ عمل ہر جمعے کو انجام دیا جاتا ہے جو اب بھی تسلسل کے ساتھ جاری ہے، جبکہ علامہ کی ٹیم کی جانب سے باقاعدہ ان خطبوں کو تحریری صورت میں بھی شائع کیا جاتا ہے۔
ملت جعفریہ کے اکابرین کا علامہ جواد نقوی سے سوال ہے کہ وہ آخر کیوں اس مسجد میں نماز پڑھنے والوں کو جمعے کی نماز سے محروم رکھتے ہیں ؟ اور اگر اس جگہ پر نماز جمعہ کی شرائط پوری نہیں ہوتیں تو قریب موجود جامع مسجد میں خود اور اپنے طلاب کو لے جانے کی زحمت کیوں نہیں اٹھاتے اور کیوں ہر جمعے کو اس مسجد میں جمعے کے خطبے کا اہتمام کرتے ہیں؟