ایرانی وزیر خارجہ ظریف عالمی سامراج کے خلاف حق کی آواز ہیں
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے کل رات اپنے پیغام میں امریکہ کی جانب سے ایران کے وزیر خارجہ پر پابندیاں عائد کرنے کی مذمت کرتے ہوئے ان کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کیا۔
لبنان کی عوامی اور انقلابی تحریک حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ نے ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آپ عالمی اداروں میں حق کی آواز اور عالمی سامراج کے مقابلے میں حق و حقیت کے ترجمان ہیں۔
سید حسن نصر اللہ نے ایران کے وزیر خارجہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لبنان کے عوام جواد ظریف کے خلاف امریکی پابندیوں کے خلاف اور جواد ظریف کے ساتھ ہیں۔
حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نےایران کے خلاف امریکی پابندیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ جو 2006 میں اسلامی مزاحمت کے خلاف شکست سے دوچار ہوئی کس طرح ایران جیسے بڑے اور طاقتور ملک کے مقابل آ سکتا ہے۔
سید حسن نصر اللہ نے امریکہ کی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کی جانب سے ایران کو دھمکی دینے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جان بولٹن کو اپنی زندگی میں ابھی تک کوئی کامیابی نہیں ملی۔
واضح رہے کہ امریکہ نے 31 جولائی کو ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا نام اپنی پابندیوں کی فہرست میں ڈال دیا تھا۔