
بھارت کی سفارتی شکست، مسئلہ کشمیر 50 سال بعد سلامتی کونسل پہنچ گیا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عالمی سطح پر بھارت کو بڑی سفارتی کا شکست کرنا پڑا گیا ،مسٗلہ کشمیر پر بھارتی قبضے کا معاملہ 50 سال بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل تک پہنچ گیا ہے۔ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے سلامتی کونسل کا اجلاس 16 اگست کو طلب کرلیا گیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق بھارت کی جانب سے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آرٹیکل 370 ختم کیے جانے اور گزشتہ دو ہفتے سے مقبوضہ وادی میں جاری کرفیو کے بعد پیدا ہونے ہونے والی کشیدہ صورت حال پر پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کے لیے خط لکھا تھا، جس پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے مقبوضہ کشمیر کی صورتِ حال پر اجلاس جمعے کو طلب کر لیا ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدر جوانا رونیکا کے مطابق قوی امکان ہے کہ مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ سلامتی کونسل میں بند دروازے کے پیچھے 16 اگست کو زیر بحث آئے۔ بھارت نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلائے جانے سے روکنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی مگر ناکام رہا۔ پچاس سال میں یہ پہلا موقع ہے کہ سلامتی کونسل کشمیر کے معاملے پر اجلاس منعقد کر رہی ہے جو عالمی سطح پر بھارت کی بڑی شکست ہے۔