اہم پاکستانی خبریں
ایڈیشنل آئی جی کا بھارتی مظالم کیخلاف احتجاج
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن، ڈی آئی جی ایڈمن عاصم قائم خانی اور کراچی پولیس آفس کے افسران و ملازمین نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے خلاف کشمیر سے اظہار یکجہتی کے لیے شارع فیصل پر احتجاج کیا۔
زرائع کے مطابق مظاہرے میں عوام کی ایک کثیر تعداد بھی شریک ہوئی جنہوں نے پاکستان اور کشمیر کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے ۔اس موقع پر شاہراہ فیصل پر ٹریفک بھی 5 منٹ تک رکی رہی، مظاہرین کی جانب سے کشمیر بنے گا پاکستان اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے جارہے تھے۔مظاہرے میں اسکول کے طلباء بھی انتہائی جوش و جذبے کے ساتھ شریک تھے ۔کشمیر سےیکجہتی کا یہ مظاہرہ 12 بجے سے ساڑھے 12 بجے تک شاہراہ فیصل پر جاری رہا۔