ایٹمی ہتھیاروں کی دوڑ نے دنیا کو خطرے میں ڈال دیا۔ گورباچوف
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سوویت یونین کے سابق صدر میخائل گورباچوف نے جوہری ہتھیاروں کی دوڑ کو دنیا کیلئے خطرناک قرار دے کر حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے اس بیان پر مھر تائید ثبت کی ہے کہ جوہری ہتھیارمہلک ہیں اوراس کا بنانا حرام ہے ۔
سوویت یونین کے سابق صدر میخائل گورباچوف نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ دنیا کے تمام ممالک کو جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کا اعلان کردینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ جب تک بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کا وجود رہے گا خاص طور پر ایٹمی ہتھیاروں کا، تب تک دنیا کو بہت بڑا خطرہ لاحق رہے گا۔
گورباچوف نے مزید کہا کہ یہ ہم انسانوں اور زمین کی بقا کے لیے ہے، سرد جنگ سرد سہی لیکن جنگ ہے۔
واضح رہے کہ حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے واضح طور پر فرمایا ہے کہ جوہری ہتھیار مہلک ہیں اسی لئے اس کا بنانا ، رکھنا اور استعمال حرام ہے یہی وجہ ہے کہ ایران جوہری ہتھیاروں کے درپے نہیں ہے۔