مشرق وسطی

بغداد میں بم دھماکے، متعدد افراد ہلاک اور زخمی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراق کے دارالحکومت بغداد میں ہفتے کو صبح ہونے والے یکے بعد دیگرے دھماکے کے نتیجے میں دو شخص ہلاک جب کہ کم سے کم 20 زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روزصبح بغداد میں تحریر اسکوائر کے قریب ہوئے ایک دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور 20 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ یہ دھماکہ کار کے اگلے پہیوں کے درمیان نصب ایک دیسی ساختہ بم پھٹنے سے ہوا۔

ایک سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ تحریر اسکوائر کے مشرق میں چار صوتی بم پھٹے۔ ان میں سے تین الکیلانی گیس اسٹیشن چوتھا ایک کار کے ایندھن کے ٹینک کے نیچے ایوی ایشن یارڈ میں پھٹا جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اُٹھی۔

عراقی حکام کا کہنا ہے کہ یہ دھماکے تفرقہ اور اختلافات ڈالنے کے مقصد سے کئے جا رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق شہری دفاع کی ٹیمیں اور مظاہرین دھماکے کی جگہ آگ بجھانے اور متاثرین کو بچانے کے لیے پہنچ گئے۔ ذرائع نے بتایا بم دھماکے کے باوجود مظاہرین کی جائے وقوعہ پر مسلسل آمد جاری رہی۔

درایں اثناء عراق میں انسانی حقوق کے پارلیمانی گروپ نے بغداد میں ہونے والے کار بم دھماکے کو خطرناک پیش رفت قرار دیا۔ انسانی حقوق گروپ نے مظاہرین کو ہر ممکن تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

پارلیمانی انسانی حقوق گروپ کا کہنا ہے کہ عراق میں بعض عناصر مظاہروں کی آڑ میں ملک کو بدامنی سے دوچار کرنا اور ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے عراق میں مظاہرے ہو رہے ہیں اور اغیار کی کوشش ہے کہ ان مظاہروں کو پر تشدد بنایا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button