عرب معاشرے میں عدم گفتگو کا نہ ہونا بہت بڑی مشکل ہے۔ بشار اسد
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شام کے صدر بشار اسد نے عرب سماج میں عدم گفتگو کو شامی معاشرے اور دیگر عرب معاشرے کی سب سے بڑی اور اہم مشکل قراردیا ہے۔
بشار اسد نے کہا کہ مشکلات کو حل کرنے کے لئے مذاکرات کو اساس اور بنیاد قراردینا چاہیے البتہ مذاکرات برائے مذاکرات کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہے۔
بشار اسد نے جوانوں کے اقتصادی صورتحال، کرپشن اور عرب ممالک کی صورتحال کے بارے میں سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ عرب معاشرے میں گفتگو کا نہ ہونا بہت بڑی مشکل ہے۔
دوسری جانب شامی حکومت نے صوبہ الحسکہ کے شمال مغربی علاقہ میں مزید فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق شام نے صوبہ الحسکہ کے شمال مغرب میں تل تمر علاقہ میں مزید فوج بھیج دی ہے ۔
شامی فوجیوں نے 4 مقامات پر پوزیشنیں سنبھال لی ہیں۔
ذرائع کے مطابق ترک نے شام کی ارضی سالمیت کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔