دنیا

انقرہ میں دو روزہ عالمی کشمیر کانفرنس کا انعقاد

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) انقرہ میں ترک تھنک ٹینک کے اشتراک سے لاہور سینٹر فار پیس ریسرچ کی عالمی کشمیر کانفرنس میں آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان اور لارڈ نزیر احمد سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔

اطلاعات کے مطابق ترکی کے  دارالحکومت انقرہ میں دو روزہ عالمی کشمیر کانفرنس کا انعقاد ہوا، جس میں 25 ممالک کے مندوبین نے شرکت کی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ بھارت کے ریاستی مظالم نے مسئلہ کشمیر کو سنگین عالمی مسئلہ بنادیا ہے، مقبوضہ وادی میں قید لاکھوں کشمیری عالمی امن کے لیے خطرے کی وارننگ دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خصوصی حیثیت بدلنے کے بعد کشمیر دنیا کے راڈار پر اپنی گھمبیر حیثیت کے ساتھ آرہا ہے۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی لارڈ نذیر احمد کا کہنا تھا کہ ترکی نے کشمیر پر عالمی کانفرنس کا انعقاد کرکے دیگر ممالک کے لیے مثال قائم کردی۔

انقرہ میں جاری 25 ممالک کی نمائندگی پر مشتمل کانفرنس میں 80 لاکھ سے زائد کشمیریوں پر بھارتی ریاستی مظالم کو انسانیت اور عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ قراردیتے ہوئے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فوری حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button