مشرق وسطی

ترکی کا فرانسیسی صدر پر دہشت گرد تنظیم کی مدد کا الزام

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ترک وزیر خارجہ چاوش اوغلو نے فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون پر دہشت گرد تنظیم کی مدد کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

ترک وزیرخارجہ نے گزشتہ روز پارلیمان میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ فرانسیسی صدر میکرون دہشت گرد تنظیم کو اسپانسر کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فرانسیسی صدر دہشت گرد تنظیم کو اپنا اتحادی کہیں گے تو پھر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔

ترک وزیرخارجہ نےکہا کہ صدرمیکرون یورپ کے لیڈر بننا چاہتے تھے مگر وہ ناکام ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ فرانسیسی صدر نے گزشتہ ماہ پیرس میں کردوں کے مسلح باغی گروپ سیرین ڈیموکریٹک فورس کی ترجمان سے مذاکرات کیے تھے، جس پر ترکی نے ناراضی کا اظہار کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button