مشرق وسطی

سعودی عرب جارحیت، صوبہ صعدہ پر بمباری سے 5 یمنی شہری شہید

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمن کے نہتے عرب مسلمانوں کے خلاف سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔ یمن کے صوبہ صعدہ پر سعودیہ کی تازہ بمباری کے نتیجے میں 5 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبہ صعدہ کے علاقہ منبہ کی شہری آبادی پر بمباری کی ، جس کے نتیجے میں 5 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ گھروں کو بڑی مقدار میں نقصان پہنچا ہے۔

دوسری طرف صوبہ الحدیدہ کے ضلع بیت الفقیہ کے علاقہ الجاح الاعلی پر شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں ایک لڑکی شہید اور اس کے 4 بہن بھائی اور ماں زخمی ہوگئے ہیں۔

یمن پر گزشتہ 5 برس سے سعودی عرب کے وحشیانہ اور سفاکانہ حملوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ سعودی عرب یمن میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ۔ جس کے بعد اس نے یمن کی شہری آبادی کو اپنے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنا رکھا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button