مشرق وسطی

صیہونی جارحیت کے نتیجے میں ماہ نومبر میں 43 فلسطینی شہید

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک گروپ نےاپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ نومبر کے دوران قابض اسرائیلی فوج نے ریاستی دہشت گردی کے دوران 43 فلسطینی شہریوں کو شہید کیا۔ ان میں سے 38 فلسطینی غزہ کی پٹی پر تین روز تک جاری رہنے والی جارحیت کے نتیجے شہید ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق القدس مرکز کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نومبر کے مہینے میں غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں 3 فلسطینی شہید ہوئے۔ ایک فلسطینی اسرائیلی جیلوں میں کینسر کے باعث علاج کی سہولت نہ ملنے کے باعث جام شہادت نوش کرگیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے چھ دسمبر 2017ء کو بیت المقدس کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت قرار دیے جانے کے بعد 526 فلسطینی اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہوچکے ہیں۔

شہداء میں 111 بچے، 22 خواتین، چھ معذور شامل ہیں۔ 28 فلسطینی مجاہدین تربیتی مشقوں کے دوران شہید ہوئے جب کہ 108 کی شہادت اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں ہوئی۔

اس عرصے میں اسرائیلی جیلوں میں قید 13 فلسطینی بھی جام شہادت نوش کرگئے۔ ان میں آخری شہید سامی ابو دیاک ہیں۔ ملائیشیا میں موساد کے قاتلانہ حملے میں شہید ہونے والے فلسطینی سائنسدان فادی البطش بھی شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button