مشرق وسطی

ایرانی قوم سامراج کے مقابلے میں استقامت و پامردی جاری رکھے گی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران پابندیاں عائد کرنے والوں کے مقابلے میں اپنی استقامت و پامردی جاری رکھے گا اور ایرانی عوام آخری دم تک دشمنوں کے مقابلے میں اپنی عزت و خود مختاری کا دفاع کریں گے ۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایران کے عوام اپنے ملک کی عزت و خود مختاری کے لئے دشمنوں کے مقابلے میں خون کے آخری قطرے تک ڈٹے رہیں گے۔

ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ دشمن نے گذشتہ دو سال کے دوران ایرانی عوام کے خلاف انتہائی سخت پابندیاں عائد کی ہیں کہا کہ جن ملکوں نے پابندیاں عائد کی ہیں ایران ان کے مقابلے میں استقامت و پامردی جاری رکھے گا ۔

صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے بدھ کو تہران میں بیمہ و ترقی کے چھبیسویں اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران کہا کہ سعودی عرب اور اسرائیل نے ایٹمی معاہدے سے نکلنے کے لئے امریکہ پر سب سے زیادہ دباؤ ڈالا اور ان کے ہی کہنے پر امریکہ نے تہران کے خلاف شدید ترین پابندیاں عائد کیں۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایران کے عوام اپنے ملک کی عزت و خود مختاری کے لئے دشمنوں کے مقابلے میں خون کے آخری قطرے تک ڈٹے رہیں گے۔

انہوں نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ ایران نے مذاکرات کا دروازہ بند نہیں کیا ہے کہا کہ اگر امریکہ غیرقانونی ، غلط ، ظالمانہ اور دہشت گردانہ پابندیاں ختم کردے تو پانچ جمع ایک گروپ کے رکن ممالک اورایران کے سربراہان مملکت آپس میں ملاقات کرسکتے ہیں۔

صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ایران میں پچھلے دنوں بلوے اور بدامنی پھیلانے والوں کے تخریبی اقدامات کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ان بلوائیوں نے خود اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے منظم اور منصوبہ بند طریقے سے ان بلوؤں میں حصہ لیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button