مشرق وسطی

صیہونی فوج کی فائرنگ سے 3 فلسطینی شہری زخمی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی کے شمال میں بیت حانون کے مشرق میں مزاحمتی چوکیوں پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہری زخمی ہو گیا۔

اسی طرح کا ایک حملہ رام اللہ کے مشرق میں غزہ کے جنوب میں ایک اور مزاحمتی پوسٹ پر ہوا جس میں خوش قسمتی سے کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا۔

اسرائیلی فوج نے غزہ کے جنوب میں القرارہ قصبے کے مشرق میں زرعی زمینوں پر مشین گن سے فائرنگ کی جب کہ اسرائیلی بحریہ نے غزہ کے شمالی ساحلی علاقے میں فلسطینی ماہی گیروں اور ان کی کشتیووں پر فائرنگ کی تاہم اس دوران کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا۔

دوسری جانب بیت لحم کے جنوب میں الدھیشہ پناہ گزین کیمپ میں صیہونی فوج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران دو فلسطینی نوجوان زخمی ہو گئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب اسرائیلی فوج نے کیمپ پر دھاوا بولا اور 33 سالہ سامی الجعفری کو ان کے گھر سے اغوا کیا۔

دو نوجوان جھڑپوں کے دوران ٹانگ میں گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے۔

اسی دوران صیہونی فوج نے بیت لحم کے مشرق میں فلسطینی نوجوان خلیل العمور کو اسکے گھر سے اغوا کر لیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button