الرقّہ کے اہم ترین شہر اور کئی گاؤں پر شامی افواج کا کنٹرول
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شامی افواج اور اسلامی مزاحمتی فورسز نے روسی فورسز کے ہمراہ شام کے شمالی صوبے الرقّہ کے اہم ترین شہر ’’شرکراک‘‘ اور اس کے اطراف میں واقع کئی ایک گاؤں سے داعشی دہشت گردوں کو پیچھے دھکیلتے ہوئے وہاں اپنا کنٹرول بحال کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شام کے شمالی صوبے میں واقع اس شہر کی اہمیت اس میں سے گزرنے والی M-4 بین الشہری موٹروے کی وجہ سے کئی گنا بڑھ جاتی ہے کیونکہ اس شہر میں غلے کے گودام، بجلی کے پلانٹس اور دوسرے اسٹریٹیجک مراکز بھی موجود ہیں جو پورے ملک کیساتھ اسی شاہراہ کے ذریعے منسلک ہیں۔
واضح رہے کہ اس اسٹریٹیجک شہر سے گزرنے والی M-4 موٹروے صوبہ الحسکہ میں موجود عراقی سرحد سے لے کر شامی شہر لاذقیہ تک جاتی ہے جو بین الاقوامی حمایت یافتہ دہشت گردوں کیلئے ایک انتہائی اہم روٹ ہے کیونکہ اسی موٹروے کے اردگرد شامی تیل کے اکثر کنویں بھی موجود ہیں جبکہ یہی وہ علاقہ ہے جو امریکہ سمیت تمام تر عالمی دہشت گرد قوتوں کی نظروں کا مرکز تھا اور وہ کسی نہ کسی بہانے سے اس علاقے پر اپنا کنٹرول جمانا چاہتے تھے۔