علامہ ساجد نقوی نے میری بلاجوازگرفتاری کی سازش ناکام بنائی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماءکونسل کے رہنما ،معروف عالم دین اور سماجی شخصیت علامہ سید سبطین حیدر کاظمی نے گزشتہ روز اسلام آباد ایئرپورٹ پر برطانیہ روانگی کے دوران جہاز سے اپنی مبینہ گرفتاری کی سازش کے حوالے اہم انکشافات کئےہیں ۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر گزشتہ دنوں پیش آنے والے واقعے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ اسلام آباد سے مانچسٹر کے لئے روانہ ہورہے تھے امیگریشن پروسیس کے بعد جہاز میں پہنچے تو کچھ فورسز کے افراد آ پہنچے جن کا کہنا تھا کہ آپکے بیگ کی تلاشی لینی ہے وغیرہ ۔
پھر ان کا کہنا تھا کہ آپکو کچھ دیر کے لئے نیچے چلنا ہوگا تاکہ کچھ کاغذی عمل مکمل کرلئے جائیں میرے نیچے اترنے کے مکمل انکار سے اور تمام کاغذات دکھانے کے بعد ان کا اصرار اسی طرح قائم رہا میں نے ہوائی جہاز سے سب سے پہلے سربراہ شیعہ علماءکونسل علامہ ساجد علی نقوی سے رابطہ کیا جن کے فوری با اثر رابطوں سے اعلیٰ حکام حرکت میں آئے۔
اسی اثناء میں علامہ ساجد نقوی کے لیگل ایڈوائزر و سینئر ایڈوکیٹ جناب سکندر عباس گیلانی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گئے دیگر احباب کو بھی اس عمل سے آگاہ کردیا گیا اور بالا آخر مجھے کلیئرنس دے دی گئ اور میں لندن پہنچ گیا اور اک اور سازش ناکام ہوئی میں شکریہ ادا کرتا ہو سربراہ شیعہ علماءکونسل پاکستان علامہ ساجدعلی نقوی کا جن کی کوششوں سے ایک اور سازش ناکام ہوئی اور ہم سرخرو ہوئے۔