پاکستانی شیعہ خبریں

ممتاز دینی و سماجی شخصیت سید اظہر علی رضوی انتقال کرگئے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ممتاز دینی و سماجی شخصیت سید اظہر علی رضوی گذشتہ شب انہتر 69 برس کی عمر میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے۔ وہ سینیٹ آف پاکستان میں ڈپٹی سیکرٹری کے عہدے سے ریٹائر ہوئے۔

مرحوم سید اظہر علی رضوی جامعہ اہل بیت اور جامعہ الکوثر سے منسلک رہے۔ وہ مفسر قرآن علامہ محسن علی نجفی کے معاون خاص و دست راست تھے۔ انھوں نے تفسیر الکوثر سمیت بہت سی کتابوں کی تدوین کی۔ وہ ایڈیٹنگ کے شعبے میں خاص مہارت رکھتے تھے۔ انھوں نے سوگواروں میں بیوہ، چار صاحبزادے سید محمد علی رضوی، علامہ سید محمد حسن رضوی، سید محمد حسین رضوی، سید محمد سجاد رضوی اور ایک صاحبزادی چھوڑے ہیں۔ ان کی نماز جنازہ آج امام بارگاہ جامع امام صادق اسلام آباد میں علامہ شیخ شفاء نجفی کی اقتداء میں ادا کی گئی۔

یہ خبر بھی پڑھیں ایک اورفعال نوجوان عزادار نصیر احمد دو روز سے جبری طور پر لاپتہ

علامہ شیخ محسن علی نجفی، سید ثاقب اکبر، علامہ امین شہیدی، سید امتیاز علی رضوی، دوست احباب اور علماء کرام کی کثیر تعداد نے جنازے میں شرکت کی۔ انھیں ایچ 8 قبرستان میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ ان کے انتقال پر علامہ شیخ محسن علی نجفی، شیخ محمد شفاء نجفی، ملی یکجہتی کونسل کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل ثاقب اکبر، مرکزی امام حسین کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر غضنفر مہدی اور حزب جہاد کے سربراہ آغا مرتضیٰ پویا، ایمز کے سربراہ سید امتیاز علی رضوی اور امت واحدہ کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے سید اظہر علی رضوی کے انتقال کو دینی اور علمی حلقوں کے لیے بہت بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لیے دعائے صبر جمیل کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button