ایک اورفعال نوجوان عزادار نصیر احمد دو روز سے جبری طور پر لاپتہ
شیعہ نیوز: اسلام آباد سے ایک اور عزادارکو جبری لاپتہ کردیاگیا۔ گلگت ہنزہ سے تعلق رکھنے والے نصیر احمد جو کہ بلیو ایریا میں ایک کمپیوٹرز فروخت کرنے والے ادراے میں برانچ مینیجر ہیں۔ نصیر احمد 28 جولائی شام سات بجے حسب معمول اپنی گاڑی پر چھٹی کر کے نکلے اس کے بعد سے اب تک ان سے کوئی رابطہ نہیں ہو سکا ۔
ذرائع کے مطابق نصیر احمد کے لاپتہ ہونے کی ایف آئی آر درج کروائی جا چکی ہے ۔ نصیر احمد نہایت ہنس مکھ اور دوستانہ مزاج کے حامل شخص ہیں اسی لئے ایک وسیع حلقہ دوستاں رکھتے ہیں،ان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ آج تک کبھی ان کے ماتھے پر شکن نہیں دیکھا۔انہیں ہمیشہ چہرے پر ایک ہلکی سی مسکراہٹ سجائے رکھنےوالا ایک صالح اور ملت کا درد رکھنے والا ہر ایک کے کام آنے والا پایا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ ایف آئی آر کے اندراج کے باوجود پولیس کی جانب سے اب تک کچھ خاص پیش رفت سامنے نہیں آسکی ہے۔نصیر احمدکے اہل خانہ اس وقت شدید اضطراب اور پریشانی میں مبتلا ہیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز گلگت میں آغاز محرم کے جلوس پر تکفیری دہشت گردوں نے حملہ کرکے دو جوان عزاداروں کو شہید کردیا اور جبکہ دو روز سے نصیر احمد بھی اسلام آباد سے جبری لاپتہ ہیں۔