مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں
ادلب میں شامی فوج کی پیشقدمی جاری، تین قصبے دہشتگردوں آزاد
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شامی فوج نے شمالی شام کے صوبہ ادلب کی جانب پیشقدمی جاری رکھتے ہوئےقطرہ ، حران اور السرج قصبوں کو تکفیری دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔
رپورٹ کے مطابق شامی فوج ، کچھ گھنٹے پہلے جنوبی صوبہ ادلب کے ام التینہ ، المدیرسہ اور برنان دیہاتوں کو بھی تکفیری دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔
صوبہ ادلب ، شام میں تکفیری دہشت گردوں کا آخری گڑھ ہے۔
بحران شام دوہزار گیارہ میں سعودی عرب، امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ تکفیری دہشت گردوں کے وسیع حملوں سے شروع ہوا تھا اور اس کا مقصد علاقے کے توازن کو اسرائیلی حکومت کے حق میں تبدیل کرنا تھا۔