مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

امریکی مذموم اقدام، اسلامی مزاحمت کا درخت مزید پروان چڑھے گا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکی دہشتگرد فورسز کی طرف سے دہشتگردی اور انتہاء پسندی کیساتھ مقابلہ کرنے والے قومی ہیرو جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کرنے کا گھناؤنا اقدام نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا میں موجود اسلامی مزاحمت کے درخت کو مزید پروان چڑھائے گا۔

انہوں نے اپنے بیان میں دہشتگردانہ جرائم پر مبنی اس امریکی کارروائی کی شدید مذمت کی اور سپاہِ پاسداران کی سپاہ قدس بریگیڈ کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی عظیم شہادت پر اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای، ایرانی عوام اور شہید قاسم سلیمانی کے اہلخانہ کو تبریک و تسلیت پیش کی۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے بیان کے آخری حصے میں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ایرانی وزارت خارجہ امریکی حکومت سے جواب طلب کرے گی، انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ اپنی تمام تر سیاسی، قانونی اور بین الاقوامی حیثیت کیساتھ دہشتگرد امریکی حکومت کو اس عظیم جرم کے ارتکاب پر سلامتی کونسل کے فیصلوں کے ذریعے جوابدہ بنائیگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button