
یمنی فوج کے میزائل حملے میں سعودی اتحاد کے 30 فوجی ہلاک و زخمی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے حملے میں جارح سعودی اتحاد کے تیس سے زیادہ فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق منگل کوجنوبی یمن کے صوبہ الضالع کی الصدرین فوجی چھاؤنی پر یمنی فوج اور رضاکار فورس کے میزائلی حملے میں جارح سعودی اتحاد کے گیارہ فوجی ہلاک اور بیس زخمی ہوگئے۔
بعض ذرائع ابلاغ نے اس میزائلی حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کا امکان ظاہرکیا ہے۔
دوسری جانب یمنی فوج نے صوبہ حجہ کے حرض علاقے میں سعودی اتحاد کے کرائے کے فوجیوں کے اڈے پر گولہ باری کی ہے۔ ابھی تک اس خبر کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہے۔
سعودی عرب اور اس کے اتحادی فوجی مارچ دوہزار پندرہ سے یمن کو اپنی فوجی جارحیت کا نشانہ بنا رہے ہیں جس کے نتیجے میں اب تک ہزاروں بے گناہ یمنی شہری شہید، لاکھوں زخمی ہوچکے ہیں جبکہ اس ملک کی بنیادی تنصیبات پوری طرح تباہ ہوگئی ہیں۔