مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

اسرائیلی فوج کی جارحیت،ایک اور فلسطینی شہید

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیلی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک فلسطینی نوجوان کو شہید اور متعدد کو زخمی کردیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں  قصرہ کے مقام پر فلسطینی شہریوں پر گولیاں چلائیں۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج کی فائرنگ کی زد میں آ کر 21 سالہ محمد فرید علی حسن شدید زخمی ہوگیا جو کچھ دیر بعد دم توڑ گیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں نے شہید کے بھائی کے گھر پر دھاوا بولا اور اس پر گھر میں گھس کر وحشیانہ تشدد کیا گیا۔

قابض فوج کی فائرنگ سے حسن شہید ہوگیا جب کہ دو دوسرے فلسطینی ھلال عبدالغنی عودہ اور عبدالباسط یوسف حسن گولیاں لگنے سے زخمی ہوگئے۔

مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج کے علاوہ یہودی آباد کاروں نے بھی فلسطینی شہریوں کےگھروں پر دھاوے بولے اور پتھراؤ کیا۔

ادھراسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے احمد حسن کی شہادت کو اسرائیلی فوج کی تازہ بربریت قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کی وزارت خارجہ نے بھی فلسطینی نوجوان کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے عالمی سطح پر اس کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close