حکومت شہر قائد کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کو نسل پاکستان صو بہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کاصوبائی دفتر سے جاری بیان میں کہنا ہے کہ حکومت شہر قائد کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے۔
علامہ ناظر تقوی نے کہا کہ شہر قائد میں گیس کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے سر دی آتے ہی گیس بحران کے شکار شہر یوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے رہائشی علاقوں میں گیس پریشر میں کمی کے باعث شہریوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے تو دوسری جانب وفاقی حکومت نے نیپرا اور کے الیکٹرک کی ملی بھگت سے فیول ایڈجسمنٹ کے نام پربجلی کے یونٹ میں اضافہ کر کے عوام کو ایک نئی مصیبت میں مبتلا کر دیا ہے جب کہ عوام آج بھی کئی کئی گھنٹے بجلی کی فراہمی سے محروم ہے سردی کے اس موسم میں بھی کراچی جیسے شہر میں 7سے8گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ نے عوام کو زہنی مر یض بنا دیا ہے حکومت مکمل طور پر عوام کو ر یلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے اس صورتحال میں حکومت کا آگے بڑھنا مشکل ہوتا جارہا ہے موجودہ حکومت نے عوام سے جو وعدے کئے تھے حکومت وہ پورے کر نے میں ناکام رہی ہے لہذاں حکومت وعدوں کے بجائے عملی اقدامات پر زور دے تا کہ عوامی مسائل حل ہو سکے تمام سیاسی اور مزہبی جماعتوں کو بھی چائیے کہ وہ عوامی مسائل کے حل کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے ۔