مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

بڑی خبر، سعودی عرب نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا اعلان کردیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سعودی عرب نے کہا ہے کہ وہ 2002ء کے امن معاہدے پر عمل درآمد کی شرط پر اسرائیل کو تسلیم کرنےکیلئے تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل نمائندے عبداللہ المعلمی نے روزنامہ عرب نیوز کو انٹرویو میں کہا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول لانے کے لیے ہماری شرط 2002 کے امن معاہدے پر عمل درآمد کرنا ہے۔

عبداللہ المعلمی نے مزید کہا کہ جیسے ہی اسرائیل 2002ء میں فلسطین کے تصفیےکے لیے پیش کیے گئے سعودی عرب کے امن معاہدے پر عمل کا اقرار کرے گا، نہ صرف سعودی عرب بلکہ پوری مسلم دنیا اور او آئی سی کے 57 رکن ممالک اسرائیل کو تسلیم کرلیں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں عرب ممالک کی جانب سے ایران اور ترکی کے ساتھ صف بندی کی تحریک

عبد اللہ المعلمی کا یہ بیان اسرائیلی میڈیا کے گزشتہ ماہ دعوے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ 20 امریکی یہودی رہنماؤں کے ایک وفد نے سعودی عرب کا دورہ کیا اور 6 حکومتی وزراء اور سعودی شاہی خاندان کے سینئر نمائندوں سے ملاقات کی تھی۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے 1967 کی عرب اسرائیل جنگ کے دوران مشرقی یروشلم پر قبضہ کر لیا تھا اور 1980 میں پورے شہر کو ایک ایسی ریاست میں ضم کر لیا تھا جسے عالمی برادری نے کبھی تسلیم نہیں کیا۔

یاد رہے کہ ترکی اور متحدہ عرب امارات سمیت کچھ اسلامی ممالک نےفقط دولت کی ریل پیل کی خاطر اسرائیل کو تسلیم کررکھا ہے اور مظلوم دلسطینی مسلمانوں کے خون سے غداری کی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button