آل سعود نے جنت البقیع کومنہدم کرکے ناقابل معافی جرم کیا ہے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مرکزی ترجمان ایم ڈبلیوایم علامہ مقصودڈومکی نے کہاکہ فیس بک انتظامیہ کی جانب سے مدافع حرم شہید قاسم سلیمانی سے اظہار یکجہتی کرنے والےہزاروں لوگوں کے اکاونٹس بند کرنا شرمناک عمل ہے ۔ آزادی اظہار کے نام نہاد علم برداروں کی جانب سے آزادی اظہار پر پابندی ان کے دوغلے منافقانہ کردار کو بے نقاب کرتا ہے۔
ایام فاطمیہ کی مناسبت سے گوٹھ میر شیر محمد خان میں مجلس عزا منعقد ہوئی مجلس عزا سے علامہ مقصود علی ڈومکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیدہ کائنات حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی حیات طیبہ پوری انسانیت خصوصا صنف نسواں کے لئے بہترین نمونہ عمل ہے۔ حیاء عفت عصمت اور انسانی کمالات و پاکیزہ کردار کے باعث سید الانبیاء ص نے آپ کو سیدہ النساء العالمین کا خطاب دیا۔
انہوں نےکہا کہ آل سعود نے جنت البقیع اور جنت المعلیٰ کے تاریخی قبرستان اور آل رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مقدس مزارات منہدم کرکے ناقابل معافی جرم کیا ہے وہ انتقام الہی سے نہیں بچ سکتے۔ ہمیں جنت البقیع کی تعمیر کے لئے فاسق و فاجر لوگوں سے کسی خیر کی امید نہیں ان شاء اللہ جنت البقیع عنقریب خدا کے صالح بندوں کے ہاتھوں تعمیر ہوگا۔