مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

صدی کی ڈیل کے خلاف فلسطینیوں کے مظاہرے، 22 فلسطینی زخمی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) فلسطین کے علاقے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں صیہونی فوجیوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ناپاک صیہونی منصوبے سینچری ڈیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے والے نہتے فلسطینیوں پر فائرنگ کی جس سے 22 فلسطینی زخمی ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق شمالی الخلیل میں العروب پناہ گزین کیمپ میں سیکڑوں فلسطینی طلباء نے صدی کی ڈیل کی امریکی سازش کے خلاف ریلی نکالی۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج اور پولیس نے طلباء کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

اس موقع پر اسرائیلی فوج نے طلباء پر آنسوگیس کی شیلنگ اور دھاتی گولیوں کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں دسیوں طلباء زخمی ہوئے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ کئی طلباء آنسوگیس کی شیلنگ سے بے ہوش ہوگئے اور انہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

خیال رہے کہ امریکہ کی طرف سے جاری کردہ صدی کی ڈیل کے منصوبے کے خلاف فلسطین بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ناپاک صیہونی منصوبے سینچری ڈیل کی رونمائی کی جس کے خلاف عالمی سطح پر سخت رد عمل سامنے آیا ہے اور بہت سے اسلامی ممالک اور فلسطینی جماعتوں کے سربراہوں نے اس امریکی و صیہونی منصوبے سے اپنی شدید مخالفت و بے زاری کا اعلان کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button