مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

اگر ملک الموت سید حسن نصر اللہ کے پاس آجائے تو

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) حزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے اپنے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ سپاہ قدس کے کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی سخت اور مشکلات کے دور کے مرد میدان تھے۔

سپاہ قدس کےکمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی کے بارے میں خصوصی انٹرویو میں حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے کہا کہ جنرل سلیمانی صرف ایک فوجی کمانڈر ہی نہیں تھے بلکہ وہ سبھی سیکورٹی اور سیاسی حالات مسائل پر مکمل عبور رکھتے تھے۔

سید حسن نصراللہ نے مغربی ایشیا میں استقامتی گروہوں کے لئے جنرل سلیمانی کی مدد اور حمایت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جنرل سلیمانی اسرائیل اور دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں ہمیشہ استقامتی اور مزاحمتی گروہوں کے شانہ بشانہ رہے اور ان کی رہنمائی کرتے رہے۔

انہوں نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ شہید حاج قاسم سلیمانی کا مکتب اسلامی انقلاب کے بانی امام خمینی کےمکتب سے ہی عبارت ہے کہا کہ استقامتی گروہ شہید قاسم سلیمانی کے مکتب اور مشن کو آگے بڑھائیں گے۔

نامہ نگار نے حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصر اللہ سے تفصیلات سے گفتگو کی ہے جس میں ایک جگہ پر شہید جنرل قاسم سلیمانی کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں سید حسن نصر اللہ کہتے ہیں کہ ایک دن میں نماز کے بعد دعائیں پڑھ رہا تھا تو اچانک میرے ذہن میں یہ خیال آیا کہ مطلب میں نے تصور کیا کہ گویا ملک الموت میرے پاس آتا ہے اور کہتا ہے کہ میں ایران جا رہا ہوں اور مجھے قاسم سلیمانی کی روح قبض کرنی ہے۔

لیکن اس معاملے میں اللہ تبارک و تعالی نے ایک آپشن دیا ہے اور کہا ہے کہ حسن نصر اللہ کے پاس جاؤ اور ان سے کہو کہ اگر وہ قاسم سلیمانی کی موت میں تاخیر چاہتے ہیں تو ایک راستہ ہے … اتنا کہنے کے بعد سید حسن نصر اللہ کا گلا بھر آتا ہے۔ … پھر وہ کہتے ہیں…

راستہ یہ ہے کہ قاسم سلیمانی کے بجائے آپ کی روح قبض کر لی جائے! میں اس منظر کا تصور کر رہا تھا اور سوچ رہا تھا کہ اگر ایسا ہو جائے تو میں ملک الموت کو کیا جواب دوں گا؟ یقینی طور پر میں اس سے یہی کہتا… مجھے موت دے دے…. حاج قاسم سلیمانی کو چھوڑ دے۔

سید حسن نصراللہ نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ جنرل قاسم سلیمانی اور عراق کی عوامی رضا کار فورس کے ڈپٹی کمانڈر جنرل ابو مہدی المہندس کی شہادت نے استقامتی محاذ کی رگوں میں خون تازہ جاری کردیا ہے کہا کہ ہرجگہ منجملہ، فلسطین، لبنان، شام، عراق، یمن اور افغانستان میں حاج قاسم سلیمانی کو دیکھا اور محسوس کیا جاسکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button