مشرق وسطی

سعودی عرب نے پاکستان کے دشمن ملک ہندوستان میں مزید سرمایہ کاری کردی

شیعہ نیوز:سعودی عرب نے ہندوستانی فرم کے یہ حصص ایک ارب 30 کروڑ ڈالر میں خریدے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ریلائنس ریٹیل وینچورز تیل سے ٹیلی مواصلات تک مختلف شعبوں میں کاروبار کرنے والے ہندوستان کے بڑے گروپ ریلائنس کی تھوک پرچون کا کاروبار کرنے والی شاخ ہے۔

ریلائنس انڈسٹریز ایشیا کے اور ہندوستان کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کی ملکیت ہے۔ مکیش امبانی نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’ریلائنس کی سعودی عرب سے ایک طویل شراکت داری ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ پبلک انوسٹمنٹ فنڈ (پی آئی ایف) سعودی عرب میں معاشی تبدیلیوں کے عمل میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

خیال رہے کہ ہندوستان میں بی جے پی حکومت کے آنے کے بعد سے سعودی عرب کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات کو سیاسی و اقتصادی سمیت مختلف شعبوں میں خاصا فروغ ملا ہے

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close