اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

عالمی برادری بھارت میں جاری مسلم کش فسادات ختم کروائے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) وزیراعظم عمران خان نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں جاری مذہبی فسادات پر عالمی برادری سے فوری اقدامات کرنے کا مطالبہ کردیا۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ میں نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پیش گوئی کی تھی کہ ایک مرتبہ جن بوتل سے باہر آجائے گا تو خون ریزی شدید ہوجائے گی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارتی مقبوضہ کشمیر آغاز تھا اب بھارت میں 20 کروڑ مسلمان ہدف ہیں۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ آج ہم بھارت میں دیکھ رہے ہیں کہ نازی نظریات سے متاثرہ راشٹریہ سیوک سنگھ (آر ایس ایس) نے ایک ارب سے زائد آبادی والی جوہری ریاست پر قبضہ کرلیا ہے۔ بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب بھی نفرت پر مبنی کوئی نسل پرستانہ نظریہ چھا جاتا ہے تو اس کا نتیجہ خون ریزی کی صورت میں نکلتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button