مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

لیبیا میں ترکی کے 6 ڈرونز تباہ اور 15 فوجی ہلاک

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ترکی کی شام سمیت مختلف ممالک میں فوجی مداخلت جاری ہے لیبیا میں بھی ترک فوجی پہنچ گئے ہیں جہاں لیبیا کی قومی فوج نے ترکی کے 6 ڈرونز تباہ اور اس کے 15 فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔ لیبیا کی قومی فوج کو سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے جبکہ لیبیا کی وفاقی حکومت کو ترکی کی پشتپناہی حاصل ہے۔ لیبیا کی قومی فوج نے دعوی کیا ہے کہ اس نے ترک فوج کے خۂیفہ حفتر کی فوج کے خلاف حملے کو پسپا کرتے ہوئے ترکی کے 6 ڈرونز کو تباہ اور اس کے 15 فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔ خلیفہ حفتر دارالحکومت طرابلس پر قبضہ کرنے کے لئے بارہا فوجی کارروائی کرچکے ہیں لیکن اسے کامیابی نصیب نہیں ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button