مشرق وسطی
شام، صہیونی حکومت کے متعدد حملے، 5 شہید 19 زخمی
شیعہ نیوز: اسرائیل کی جانب سے مختلف شہروں پر متعدد حملے کئے گئے ہیں، صوبہ حماہ کے شہر مصیاف میں ہسپتال ذرائع نے کہا ہے کہ گذشتہ رات صہیونی حکومت نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں کم از کم 5 شہید اور 19 زخمی ہوگئے ہیں۔ شہر کے مرکزی ہسپتال کے سربراہ فیصل حیدر نے کہا کہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ صوبائی گورنر نے ہسپتالوں میں جاکر زخمیوں کی عیادت کی اور ہسپتال عملے کو طبی امداد رسانی کا عمل مزید تیز کرنے کا حکم دیا، گذشتہ رات صہیونی حملوں میں وادی العیون میں بھی نقصان پہنچا تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ملی ہے۔ الجزیرہ کے مطابق گذشتہ رات صہیونی حکومت نے مختلف مقامات پر 15 حملے کئے ہیں۔