مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

عراقی وزیر اعظم کا کابینہ نا بنانے کا فیصلہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)عراق کے نئے وزیرا عظم محمد توفیق علاوی نے کابینہ نہ بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے سیاسی پارٹیوں کے دباؤ کو اپنے فیصلے کی وجہ قرار دیا۔

محمد توفیق علاوی نے بعض سیاسی گروہوں کی جانب سے وزارتوں کے مطالبے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے عراقی مظاہرین سے اپیل کی کہ وہ سیاسی گروہوں پر اپنے قومی مطالبات کو منوانے کیلئے دباو ڈالیں۔

عراق کے نئے وزیرا عظم نے اس ملک کے صدر برہم صالح کو ایک خط لکھ کر کابینہ کی عدم تشکیل پر مبنی اپنے فیصلے سے آگاہ کیا تھا۔ عراق کے صدر نے محمد توفیق علاوی کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے اعلان کیا کہ 15 دن کے اندر سیاسی جماعتوں سے بات چیت کر کے نئے وزیرا عظم کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اتوار کے محمد توفیق علاوی کی کابینہ کواعتماد کا ووٹ دینے کیلئے پارلیمنٹ کا پانچواں اجلاس بھی کورم پورا نہ ہونے کے سبب ملتوی ہوگیا تھا جس کے بعد اور آج پیر کے روز محمد توفیق علاوی کے پاس اپنی کابینہ کی تشکیل کیلئے آخری دن تھا۔

واضح رہے کہ چند ہفتے قبل عراق کے صدر برہم صالح نے محمد توفیق علاوی کو عراق کا نیا وزیر اعظم نامزد کرتے ہوئے اسےکابینہ تشکیل دینے کی ذمہ داری سونپی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button