اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

علامہ مقصود ڈومکی کی ڈی آئی جی کوئٹہ فدا حسین سے ملاقات

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ سید فدا حسین شاہ سے ملاقات کی۔

ملاقات میںعلامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ملکی تعمیر و ترقی کے لئے امن کا قیام بنیادی شرط ہے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل جدوجہد کے نتیجے میں امن و امان کی صورتحال بہتر نظر آرہی ہے۔ ہم نے امن و امان کے قیام کے لئے ہمیشہ حکومت اور ریاستی اداروں سے تعاون کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان جیسے قبائلی معاشرے میں خواتین کو عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اخلاقی جرائم میں ملوث عناصر چاہے کتنے ہی با اثر کیوں نہ ہوں انہیں نشان عبرت بنایا جائے تاکہ لوگوں کی عزت و ناموس محفوظ رہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں یکم جنوری کو امروہہ گراؤنڈ میں اہم اعلان کریں گے، علامہ ناظر عباس تقوی

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی سید فدا حسین نے کہا کہ پولیس عوام کے تعاون سے قیام امن کے لئے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے۔ آئی جی پولیس بلوچستان طاہر رائے کی قیادت میں پولیس دھشتگردی کے خاتمے اور قیام امن کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ ہم خداوند تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ اس شہر اور صوبے کو امن کا گہوارہ بنا دے۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے ڈی آئی جی سید فدا حسین شاہ کو درشہوار احمد زئی کی کتاب حضرت امام حسین علیہ السلام کا تحفہ پیش کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button