اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

بھارتی مسلمانوں پر مظالم، او آئی سی مردہ گھوڑا بن چکی ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علما کونسل صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کا صوبائی دفتر سے جاری بیان میں کہنا ہے کہ مودی گندی ذہنیت کا آدمی ہے، اس نے اپنے آمرانہ و انسانیت دشمن اقدام سے نہ صرف کشمیر بلکہ پورے ہندوستان میں آگ لگا دی ہے، کوئی بھی مذہب اس طرح کی ناانصافی اور ظلم کی ہرگز اجازت نہیں دیتا۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل اور انسانی حقوق کی عالمی تنظی میں بھارت میں مسلم کش فسادات کا نوٹس لیں اور غیر انسانی اقدامات کو رکوانے میں کردار ادا کریں، بھارتی مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف ملت اسلامیہ کی بے حسی قابل مذمت ہے، امت مسلمہ اپنی ذمہ داری سے غافل ہوچکی ہے، دہلی میں مسلمان آبادیوں کو آر ایس ایس کے غنڈوں اور جانبدارانہ پولیس کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہلی میں امام مسجدکی آنکھیں نکالی گئیں، ان پر تیزاب پھینکا گیا، ان ظالمانہ اقدامات کی بھرپور مذمت کرتے اور کہتے ہیں کہ بھارتی مظالم پر مسلم ممالک کی خاموشی اور بے حسی، ظلم میں شریک ہونے کے مترادف ہے، مسلمان ممالک کی تنظیم او آئی سی مردہ گھوڑا بن چکی ہے، اس سے مسلمانوں کو کوئی فائدہ نہیں ہوا، اسے ختم کرکے متحرک ممالک پر مشتمل مسلمانوں کی نمائندگی کا نیا پلیٹ فارم تشکیل دیا جائے، جسے واقعی مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کی تکلیف ہو اور وہ دنیا بھر میں ان کا مقدمہ لڑنے کے لئے تیار ہو، او آئی سی سے مسلمانوں کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا بلکہ اس کے بعض اقدامات سے اسلام دشمن ممالک اسرائیل اور بھارت کو فائدہ ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button