پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

رہبر معظم کا بیان عالم اسلام کی سرپرستی کی واضح دلیل ہے،

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای اور اہل بیت ؑ ورلڈ اسمبلی کی جانب سے ہندوستان میں مسلمانوں پر کئے جانیوالے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمتی بیان کی تائید اور خیرمقدم کرتے ہوئے اسے بھارتی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا موثر پیغام قرار دیا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کوئی بھی مہذب معاشرہ یا ملک ایسے ظلم و ستم کی حمایت نہیں کرتا، مغربی دنیا اور مسلمان ممالک کو نہتے بھارتی مسلمانوں کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای کا بیان عالم اسلام کی سرپرستی کی واضح دلیل ہے، جس میں سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں رہنے والے مسلمانوں کے دل بھارت میں مسلم کش اقدامات پر غمگین ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کو چاہیئے کہ وہ انتہاء پسندوں اور ان کی جماعتوں کا محاسبہ کرے، مسلمانوں کے قتل عام کو نہ روکا گیا تو عالم اسلام میں بھارت تنہا رہ جائے گا اور دوسری جانب اہل بیت ؑ ورلڈ اسمبلی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسلام دشمن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ کے دوران اور بعد میں امریکی صدر کے اس ملک کے مسلمانوں کے خلاف دشمنی اور نفرت پر مبنی بیان کی وجہ سے اس ملک کے ہزاروں انتہاء پسند ہندووں نے مسلمانوں کے گھروں اور مساجد کو آگ لگاتے ہوئے ایک خونی فرقہ وارانہ فسادات کو جنم دیا، جس کے نتیجہ میں بے گناہ و مظلوم افراد میں سے 53 افراد جاں بحق اور 200 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button