پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ڈی جی خان،کالعدم سپاہ صحابہ کے رہنما قاری حنیف کی14 سالہ بچے سے جنسی زیادتی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ڈیرہ غازی خان کے علاقے حاجی غازی میں کالعدم سپاہ صحابہ کے مقامی رہنما قاری محمد حنیف نے مدرسے میں 14 سالہ بچے کو اپنی جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے علاقے حاجی غازی میں قائم مدرسہ تجوید القرآن کے مہتمم اور کالعدم سپاہ صحابہ کے مقامی رہنما قاری محمد حنیف نے قرآن پاک پڑھنے کیلیئے آنے والے 14 سالہ بچے کو اپنی جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔

ایف آئی کے مطابق بچے نے انکشاف کیا کہ یہ وحشی مولوی اس بچے کو کئی بار جنسی درندگی کا نشانہ بنا چکا ہے تاہم موقع پاتے ہی بچہ مدرسے سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔

بچے کے بتانے پر اہل خانہ مدرسے پہنچ گئے جہاں مولوی نےاقبال جرم کرلیا اور معافی تلافی کرنے لگا۔

مولوی کے خلاف بچے کے اہل خانہ نے متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر درج کروادی ہے تاہم سپاہ صحابہ کی اعلیٰ قیادت معاملے کو رفع دفع کرنے کیلیئے متحرک ہوگئی ہے۔

قاری حنیف کے خلاف جنسی زیادتی کی ایف آئی آر

واضح رہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ کے کسی مقامی ذمہ دار کی جانب سے معصوم بچوں سے جنسی زیادتی کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل بھی ہزاروں معصوم بچے کالعدم سپاہ صحابہ کے جنسی درندوں کی حیوانیت کا شکار ہوچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button