اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

شیخ ابراہیم زکزاکی کے حق میں ہر سطح پر آواز بلند کی جائے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ نائیجیریا کے عالمی شہرت یافتہ ممتاز عالم دین اور انقلابی رہنما علامہ شیخ ابراہیم زکزاکی کی بلاجواز اور طویل قید سے عالمی سطح پر امت مسلمہ میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شیخ زکزاکی دنیا کے کروڑوں انسانوں کے محبوب رہنما ہیں۔ جو اپنے اخلاص ایثار جہاد فی سبیل اللہ اور عزم راسخ کے باعث دنیا بھر میں ایک عظیم رہنما کے طور جانے جاتے ہیں۔

نائیجیریا کی بدنام زمانہ بوہاری حکومت اپنے عوام پر مظالم کا سلسلہ بند کرے۔ 6 جوان بیٹوں کی شہادت کے بعد شیخ محمد ابراہیم زکزاکی اور ان کی زوجہ کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا اور وہ تا حال پابند سلاسل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ علامہ محمد ابراہیم زکزاکی فقط نائیجیریا کے لئے نہیں بلکہ پورے جہان اسلام کے لئے ایک عظیم مجاہد اور ایک فداکار عالم کی حیثیت رکھتے ہیں ان کی بلاجواز اور طویل قید کے خلاف دنیا بھر کے حریت پسند مسلسل آواز بلند کر رہے ہیں۔

انہوں نے شیخ ابراہیم زکزاکی کی رہائی کے لئے ٹیوٹر کمپین کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اپیل کی کہ شیخ ابراہیم زکزاکی کے حق میں ہر سطح پر آواز بلند کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ نائیجیریا میں بوھاری حکومت مظلوم عوام پر مظالم ڈھا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button