خبر دار!پاک شیعہ انٹیلی جنس نامی ایس ایم ایس سروس، ملت جعفریہ میں انتشار پھیلانے میں سرگرم
حالیہ دنوں میں ملت جعفریہ کے درمیان انتشار پھیلانے کے لئے پاک شیعہ انٹیلی جنس نامی موبائل ایس ایم ایس سروس متعارف ہوئی ہے جو پاکستان کی ملت جعفریہ کے درمیان انتشار پھیلانے کے لئے سرگرم عمل ہے۔شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاک شیعہ انٹیلی جنس نامی موبائل میسج سروس چلانے والے افراد ملت جعفریہ کے درمیان اختلافات کو ہوا دینے اور انتشار پھیلانے میں سرگرم عمل ہیں۔
چند افراد پر مبنی یہ گروہ ملت جعفریہ کے علماء کرام اور تنظیموں کے خلاف نفرت آمیز پیغامات بھیج کر ملت جعفریہ کے درمیان سازشیں رچانے کی کوشش میں مصروف عمل ہے ،اس گروہ کی سرگرمیوں کو دیکھنے سے ایسا لگتا ہے کہ یہ گروہ بدنام زمانہ امریکن خفیہ ایجنسی سی آئی اے اور پاکستانی ایجنسی آئی ایس آئی کے لئے کام کر رہا ہے اور اس کا مقصد ملت جعفریہ کے بزرگوں اور علمائے کرام سمیت ملی و قومی تنظیموں کے درمیان قائم وحدت کو پارہ پارہ کرنا ہے۔
ملت جعفریہ پاکستان اس پاک شیعہ انٹیلی جنس نامی ایجنسیوں کے گروہ سے خبر دار رہے اور اس گروہ کی سرکوبی کی جائے۔ملت جعفریہ پاکستان ہوشیا ر اور خبر دار رہے اور اس ایجنسیوں کے گروہ کی جانب سے موصول ہونے والے ایس ایم ایس پر کان نہ دھرے اور اپنے اتحاد کو قائم ودائم رکھے۔