پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

لاہور، نویں محرم کا جلوس برآمد

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) لاہور میں 9ویں محرم الحرام کا شبیہہ ذوالجناح کا سب سے قدیمی جلوس عزاء خانہ پانڈو سٹریٹ اسلام پورہ سے برآمد ہوگیا۔

جلوس کی برآمدگی سے قبل مجلس عزاء ہوئی جس میں مصائب اہلبیتؑ بیان کئے گئے۔ مجلس کے اختتام پر جلوس برآمد ہوا جو پانڈو سٹریٹ سےعالمگیر روڈ،عالمگیر روڈ سے سراج بلڈنگ چوک پہنچا، جہاں مولانا حسن عباس نقوی کی امامت میں نماز ظہرین ادا کی گئی۔ سراج بلڈنگ چوک سے بلاک سیداں، بلاک سیداں سے نوری بلڈنگ چوک اسلامپورہ مین بازار سے نیلی بار چوک سے ہوتا ہوا سول سیکرٹریٹ سے گزرے گا اور مغرب کے وقت پرانی انارکلی پہنچے گا۔ پرانی انار کلی میں مولانا حسن عباس کی امامت میں نماز مغربین ادا کی جائے گی۔

پرانی انارکلی کے بعد اے جی آفس سے موج دریا روڈ پر امام بارگاہ خیمہ سادات پھر جین مندر سے واپس انہی راستوں سے ہوتا ہوا سعدی روڈ پہنچے گا اور رات بارہ بجے امام بارگاہ پانڈو سٹریٹ میں اختتام پذیر ہو گا۔ جلوس کے بانی سید ذوالفقارحیدر نقوی کا کہنا تھا کہ امام بارگاہ پانڈوسٹریٹ سے یہ جلوس 1949 سے مسلسل برآمد ہو رہا ہے۔ جلوس کے موقع پر عزداران ِ امام حسین جگہ جگہ ماتم اور نوحہ خوانی کرتے ہیں۔

اس موقع سکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ عزاداروں کو جامہ تلاشی کے بعد جلوس میں شریک ہونے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ پولیس اہلکاروں کیساتھ رضاکار بھی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close