پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
الحمد للہ، کراچی یوم علیؑ کے جلوس سے واپسی پر گرفتار عزادار رہا ہونا شروع
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کراچی میں گزشتہ روز یوم علیؑ کے مرکزی جلوس سے واپسی پر گرفتار کیے گئے عزادار رہا ہونا شروع ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عزاداری مخالف متعصب سندھ حکومت کی جانب سے گزشتہ روز یوم علیؑ کے جلوس سے واپسی پر ذکر علیؑ کرنے کی پاداش میں عزاداروں کی ایک بڑی تعداد کو جھوٹے مقدمات میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔
سندھ حکومت کی اس متعصبانہ کاروائی کے بعد علماء، عمائدین اور نمائندہ تنظیموں نے سخت د عمل دیتے ہوئے عزاداروں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا ۔
آج صبح سے علماء اور عمائدین سندھ ہائی کورٹ میں ان عزاداروں کے ساتھ موجود ہیں اور عزاداروں کی رہائی کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔
واضح رہے کہ تمام گرفتار عزاداروں پر بنائے گئے جھوٹے مقدمات مکمل ختم کروا کر انہیں رہا کیا جارہا ہے۔