پاکستانی شیعہ خبریں

شہید علامہ حسن ترابی فرقہ واریت کیخلاف مضبوط آواز تھے

شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادار ہ )جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید ذیشان حیدر شمسی کا کہنا ہے کہ شہید علامہ حسن ترابی ایک عہد ساز شخصیت اور فرقہ واریت کے خلاف مضبوط آواز تھے، شہید نے اتحاد بین المسلمین کے لیے حقیقی جانشین قائد ملت جعفریہ کا کردار ادا کیا۔ شہید علامہ حسین ترابی کے یوم شہادت کے موقع پر جاری ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ نظام اور سسٹم کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہنا، آئین اور قانون کا احترام ،دہشت گردوں اور آمروں کو للکارنا، عوامی مسائل حل کرنا اور تحفظ عزاداری کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہ کرنا ان کی زندگی کا شیوہ تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button