دنیا
بل گیٹس بھی ٹرمپ کے مقابلے آگئے
شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادار ہ )مائیکروسافٹ کمپنی کے چیئرمین بل گیٹس نے کہا ہے کہ امریکا میں کورونا وائرس سے مقابلہ کرنے میں بہت سی غلطیاں کی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس بارے میں اختیار کی گئی بہت سی پالیسیاں غلط رہی ہیں۔
بل گیٹس کا کہنا ہے کہ چھوٹے تاجروں کو فائدہ پہنچانے کے مقصد سے عمومی جگہوں کے کھولے جانے جیسی پالیسیاں، پوری طرح سے غیر مناسب ہیں۔
بل گیٹس کے مطابق موجودہ حالات میں بازار میں جانے کے لئے نوجوانوں اور جوانوں کو ترغیب دلانا، اچھا کام نہیں ہے۔
قابل ذکر ہے کہ کوویڈ-19 سے سب سے زیادہ متاثر امریکا ہوا ہے۔ وہاں پر کورونا کے مریضوں کی تعداد 42 لاکھ سے زیادہ ہوچکی ہے۔ امریکا میں تقریبا ڈیڑھ لاکھ افراد کورونا کی وجہ سے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔