تحفظ بنیاد اسلام بل پرگورنر پنجاب کا اہم اقدام
شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادار ہ )پاکستان کی اکثریت محبان اہل بیت ؑشیعہ سنی مکاتب فکر کی جانب سے پرزور مذمت اور مخالفت کے بعد متنازعہ تحفظ بنیاد اسلام بل 2020 سے متعلق گورنر پنجاب کا اہم اقدام سامنے آگیا، گورنر پنجاب نے فی الوقت تحفظ بنیاد اسلام بل پر دستخط کرنے سے انکار کردیا ہے اور متنازعہ بل دوبارہ پنجاب اسمبلی کو واپس بھیج دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ تحفظ بنیاد اسلام بل 2020 اتفاق رائے کے بعد ایکٹ بن جائے گا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا تحفظ بنیاد اسلام بل ایک نہایت حساس معاملہ ہے ، بل پنجاب اسمبلی سے 22 جولائی کو پاس ہوچکا ہے اور جیسے ہی گورنر اس پر دستخط کرتے ہیں وہ قانون بن جائے گا۔
گورنر پنجاب نے کہاکہ بل پنجاب اسمبلی کو واپس کیا جارہا ہے تاکہ اس پر اسٹینڈنگ کمیٹی غور کرے کیونکہ یہ ایک حساس معاملہ ہے اور ہم اس پر جلدی میں دستخط نہیں کرنا چاہتے،بل اختلافات کا شکار ہوا ہے ۔کچھ سیاسی رہنماؤں نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بل پاس کرنے کا وقت درست نہیں ہے اور محرم الحرام آنے والا ہے اس کے خطرناک نتائج ہوسکتے ہیں۔