پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ایم ڈبلیوایم اور ملی یکجہتی کے تحت وحدت کانفرنس 4 نومبرکو منعقد ہوگی

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام ملک گیررحمت اللعالمین وحدت کانفرنس کا انعقاد 4 نومبر کو اسلام آباد میں ہو گا جس میں وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری مہمان خصوصی ہوں گے۔

کانفرنس میں ملک بھر سے مختلف مکاتب فکر کے نامور علماء و مشائخ، دانشور اور مذہبی شخصیات شرکت کریں گی۔

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود ڈومکی کے مطابق کانفرنس کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔کانفرنس کے انعقاد کا مقصد سیرت نبوی کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرتے ہوئے اتحاد امت کے تقاضوں اور ضرورتوں کو واضح کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواداری اور عقائد کا احترام ہمارے دین کا بنیادی جُز اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی روشن تعلیمات کا حصہ ہیں۔جو قوتیں مذہب کے نام پر نفاق کے بیج بو رہی ہیں وہ شیطانی طاقتوں کے آلہ کار اور دین اسلام کے دشمن ہیں۔طاغوت و استکبار کو شکست دینے کے لیے اسلام کی حقیقی تعلیمات کو مشعل راہ بنانا ہو گا۔

انہوں نے کہا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات مقدسہ مسلمانوں کےلیے مرکز اتحاد اور طاقت کا منبع ہے جسے مضبوطی سے پکڑ کر امت مسلمہ ذلت سے نجات حاصل کر سکتی ہے۔

رحمت اللعالمین کانفرنس کے ذریعےاخوت، اتحاد اور محبت کے پیغام کو ملک بھر میں پھیلائیں گے۔ ان قوتوں کو پنپنے نہیں دیں گے جو بھائی کو بھائی سے لڑانا چاہتی ہیں۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close