پاکستانی شیعہ خبریں

جوھر آباد پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف کاروائی نہ ہوئی تو جمعہ ڈی پی او آفس کے باہر ادا کی جائے گی: مولانا تقی نقوی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جوھر آباد پولیس کی جانب سے عزاداران امام حسین علیہ السلام پر تشدد 14 عزادار شدید زخمی۔
تفصیلات کے مطابق 14 عزاداروں کو جلوس سے واپسی پر پولیس کی وردی میں موجود یزیدی افکار کے حامل اہلکاروں نے زبردستی سٹی تھانے لے جا کر تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

جن افراد کی ضمانت ہوئی ہے وہ سب ڈسٹرکٹ ہسپتال جوہرآباد میں داخل ہیں ان کی میڈیکل رپورٹ تیار کی جارہی ہے بلکہ پولیس رپورٹ جاری کرنے میں رکاوٹ بن رہی ہے ۔

جوھرآباد میں کل بروز بدھ رات ساڑھے دس بجے تمام لوکل جوہر آباد کی ماتمی ۔ نوحہ خوان اور بانیان مجالس کی میٹنگ مرکزی امام بارگاہ میں ہوئی اور فیصلہ کیا گیا ہے۔ جس میں فیصلہ ہوا کہ عبدالرشید اسپیشل سکیورٹی برنچ آفیسر اور چودھری اعجاز آف بھرہ جو ایس ایج او ہیں ماڈل پلیس تھانہ جوہرآباد کے ان کو فی الفور معطل کیا جائے انہوں نے کیوں بے گناہ عزاداروں کو گرفتار اور رات بھر تشدد کیا ۔ ان پولیس کی کالی بھیڑوں کے خلاف بروزجمعہ ڈی پی او آفس خوشاب احتجاج کیا جائے گا ۔

اس موقع پر جوہرآباد کے امام جمعہ حجت الاسلام مولانا سید محمد تقی نقوی نے اعلان کیا کہ اگر ڈی پی او نے ہمارے مطالبات نہ مانے تو نماز جمعہ ڈی پی او آفس کے سامنے گراونڈ یا جوہر آباد کے مرکزی چوک میانوالی سرگودھا روڈ پر ادا کی جائے گی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button