مشرق وسطی

متحدہ عرب امارات میں شراب کیلئے پرمٹ کی شرط ختم

شیعہ نیوز : متحدہ عرب امارات کی حکومت نے شراب خریدنے اور پینے پر عائد پرمٹ کے قانون کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ دبئی نے بھی پہلے ہی اس ضمن میں قوانین میں نرمی کا اعلان کیا تھا۔

اس سلسلے میں ایک حکم نامہ جاری کیا گیا ہے، بتایا جاتا ہے کہ یہ اقدام سیاحت کے فروغ کے لئے کیا گیا ہے، حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ شراب خریدنے والے شخص کی عمر 21 سال ہونی چاہئے اور اسے پرائیویٹ جگہ یا پھر اس مقصد کے لئے مخصوص جگہ پر پیا جا سکتا ہے۔

تاہم یہ ابہام موجود ہے کہ کیا مسلمان بھی شراب خرید سکتے ہیں یا نہیں قبل ازیں پرمٹ صرف غیرمسلموں کو جاری کئے جاتے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button