مشرق وسطی

مغربی کنارے کے الحاق کی سازش ناکام ہوگی، حازم قاسم

شیعہ نیوز : اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے ترجمان نے کہا ہے کہ غرب اردن کو ضم کرنے کے لئے عرب ممالک پر امریکی و صیہونی دباؤ کی سازش ناکام ہو کر رہے گی۔

فلسطین کی تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ غرب اردن کے الحاق کے بارے میں اسرائیل میں امریکی سفیر کے بیانات سے غلط اطلاعات کا پتہ چلتا ہے جو واشنگٹن میں امارات اور بحرین کے سازشی سمجھوتے پر دستخط کے بعد حاصل ہوئی ہیں۔

مقبوضہ فلسطین میں امریکہ کے سفیر ڈیویڈ فریڈمین نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ بعض عرب ممالک کی ساز باز کے بعد غرب اردن کے تیس فیصد علاقوں کو مقبوضہ فلسطین میں ضم کرنے کے منصوبے پر عمل درآمد کو ایک معینہ مدت کے لئے ملتوی کیا گیا ہے، پوری طرح منسوخ نہیں کیا گیا ہے۔

صیہونی حکومت پہلی جولائی سے غرب اردن کی تیس فیصد زمینوں کو ضم کرنے کے منصوبے پرعمل کرنا چاہتی تھی تاہم فلسطینیوں اور مختلف ملکوں کا دباؤ بڑھنے کے بعد صیہونی حکومت اسے موخر کرنے پر مجبور ہو گئی ہے۔

متحدہ عرب امارات اور بحرین نے غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ سمجھوتے کے اعلان کے بعد پندرہ ستمبر کو وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ٹرمپ اور صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کی موجودگی میں اس پر دستخط کر دیئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button