ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر خارجہ مائیک پومپیئوظالم ہے
شیعہ نیوز: امریکی کانگریس کی مسلمان رکن پارلیمنٹ ایلہان عمر نے ایران کے خلاف امریکہ کی نئي پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے جمعے کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیر خارجہ مائیک پومپیئو کو ظالم بتایا ہے۔
ایلہان عمر نے ٹویٹ کیا ہے کہ یہ پابندیاں، ایرانی عوام کے لیے دواؤں اور غذا کی فراہمی کو مزید سخت بنا دیں گي۔ انھوں نے اسی طرح کہا کہ یہ پابندیاں امریکہ کے سب سے قریبی اتحادیوں کو اس سے دور کر دیں گی اور ان سے امریکہ کے مفادات میں کسی بھی چیز کا اضافہ نہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ امریکی وزارت خزانہ نے جمعرات کو اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف واشنگٹن کی معاندانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایران کے اٹھارہ بینکوں اور مالیاتی اداروں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے زمانے میں امریکہ کی دشمنانہ پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا اب امریکا کی معاشی دہشت گردی پر خاموش نہیں رہ سکتی جس میں میڈیکل دہشت گردی بھی شامل ہو گئي ہے۔