اسرائیلی وزیراعظم اور اماراتی ولی عہد کا جلد ملاقات کا اعلان
شیعہ نیوز: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زاید النہیان کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے جلد باضابطہ ملاقات پر اتفاق کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زاید بن النہیان کیساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں باضابطہ ملاقات پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔
اسرائيلی وزیراعظم نیتن یاہو نے مزید بتایا کہ ولی عہد سے ٹیلی فونک گفتگو میں سیاحت، توانائی، ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری سے متعلق امور طے کرلیے گئے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زاید نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلی فونک گفتگو میں دوطرفہ تعلقات میں مضبوطی اور خطے میں امن، استحکام اور باہمی تعاون کے لیے اقدامات جائزہ لیا گیا۔
خیال رہے کہ امارات اور اسرائیل نے ستمبر میں امن معاہدے کا اعلان کیا تھا۔ دونوں ملکوں کے درمیان یہ معاہدہ امریکہ کی نگرانی میں طے پایا۔
واضح رہے کہ اسرائیل اور امارات کے درمیان سفارتی تعلقات کے بعد فلسطینیوں نے متحدہ عرب امارات اور بحرین کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کردیئے ہیں۔ امارات نے اسرائيل کے ساتھ تعلقات قائم کرکے فلسطین، اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ تاریخی غداری کا غارتکاب کیا ہے۔