پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

آئی ایس او کے زیر اہتمام جامعہ کراچی میں یوم حسینؑ کا انعقاد

شیعہ نیوز: سالہائے گزشتہ کی طر ح امسال بھی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن جامعہ کراچی اور دفتر مشیر امور طلبہ کی جانب عظیم الشان یوم حسین ؑ کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت شیخ الجامعہ ڈاکٹر خالد عراقی نے کی جبکہ خصوصی خطاب علامہ امین شہیدی، علامہ اعجاز بہشت اور علامہ فیصل عزیزی نے کیا۔

پارکنگ گراؤنڈ میں منعقدہ یوم حسین ؑ سے طلباء اور اساتذہ سمیت نان ٹیچنگ اسٹاف نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ یوم حسینؑ میں ڈاکٹر مظفر رضوی اور عاطر حیدر سمیت دیگر نوحہ خوانوں نے بارگاہ امامت میں نذرانہ عقیدت بھی پیش کیا۔

طلباء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ امین شہیدی نے کہا کہ آج پاکستان میں یزید کی حمایت میں اُٹھنے والی آواز کے پیچھے وقت کے یزیدوں کا ہاتھ ہے، عرب ممالک کی اسرائیل کے ساتھ بڑھتی ہوئی دوستی اور تعلقات کو چھپانے کے لئے پاکستان میں فرقہ واریت کا بیج بویا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی استعمار کا ایجنڈا ہے کہ پاکستان میں بدامنی پھیلائی جائے اور پاکستان کو مجبور کردیا جائے کہ وہ اسرائیل کو قبول کرے، حسین ابن علی ؑ کے ماننے والے کبھی بھی وقت کے یزید کے ہاتھ پر بیعت نہیں کریں گے اور اپنے ملک کو بھی اس اقدام سے باز رکھیں گے۔

انہوں نے پاکستان میں جاری بدامنی اور فرقہ واریت کو سازش قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ ملک کے مقتدر ادار ے اس سازش کو ناکام بنانے میں اپنی حکمت عملی ترتیب دیں۔

علامہ اعجاز بہشتی نے کہا کہ آج کے دور میں منعقدہ ہونیوالے یوم حسین ؑ حضرت زینب (س) کی دعا کا نتیجہ ہیں کیونکہ انہوں نے شہادت امام حسین ؑ کے بعد امام حسینؑ کے نعرہ ھیھات من الذلۃ کے نعرے کو عملی جامہ پہنایا، آج ہم بھی ذلت کو قبول نہیں کریں گے، ہم اسرائیل کو قبول نہیں کریں، ہم وقت کے یزید کو قبول نہیں کریں اور ہم ظلم کے خلاف ڈٹ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کربلا دین کی حفاظت کا نام ہے، یزید دین کی شکل بگاڑنا چاہتا تھا، یزید دین کی بنیاد کا انکاری تھا، یزید رسالت اور وحی کا مذاق اُڑا رہا تھا، اس موقع پر فاطمہ (س) کے بیٹے نے مدینے سے قیام کیا اور اعلان کیا مجھ جیسا یزید جیسے کی بیعت نہیں کرسکتا۔

وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی نے یوم حسین ؑ سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ کراچی کا یوم حسینؑ جامعہ کی شان ہے۔

انہوں نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام کی سیرت پر عمل کرکے ہم ظلم کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں کربلا شناسی پر ریسرچ ہونا چاہیئے اور ہم اس میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

تحریک منہاج القران نے رہنماء علامہ فیصل عزیزی نے کہا کہ دین صرف اسلام ہے اور امام حسین ؑنے دین اسلام کو بچانے کے لئے کربلا میں قربانی دی کیونکہ یزید کو امام حسین ؑ کی نماز سے کوئی پریشانی نہیں تھی، یزید کو امام حسینؑ کی تہجد اور روضہ رسول ؐ پر حاضر ی کا کوئی خوف نہیں تھا، یزید کو یہ خوف تھا کہ حسین ؑ دین کی بات کرتے ہیں، دین یعنی نظام زندگی، دین نماز روضہ کا نام نہیں دین نظام زندگی کی بات کرتا ہے اور یزید کو یہی خوف تھا۔

انہوں نے کہا کہ سوال کیا جاتا ہے کہ اکثریت نے یزید کی بیعت کرلی تھی حسین ؑ نے کیوں نہیں کی جبکہ سوال یوں ہونا چاہیئے جب حسین ؑ نے یزید کی بیعت نہیں کی تو اکثریت نے یزید کی بیعت کیوں کرلی؟ انہوں نے مزید کہا کہ یزید کا سگا بیٹا کہہ رہا ہے کہ میرے باپ نے حسین ابن علیؑ کو قتل کیا لیکن آج یزید کے معنوی بیٹے کہتے ہیں نہیں نہیں یزید قاتل نہیں تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button