مشرق وسطی

عراق سے امریکی فوج کے انخلا کے لیے کمیٹی قائم

شیعہ نیوز: عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد الصاف نے جمعرات کی شب ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوجیوں کے انخلا کا نظام الاوقات طے کے لیے کمیٹی کے قیام کا فیصلہ وزیر خارجہ فواد حسین کی صدارت میں ہونے والے اعلی سطحی سیکورٹی اجلاس کے دوران کیا گیا۔ اجلاس میں عراق کی قومی سلامتی کے مشیر قاسم الاعرجی اور ملکی سیکورٹی اور سلامتی کے اداروں کے اعلی عہدیدار شریک تھے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی فوجیوں کے انخلا کے حوالے سے یہ کمیٹی انیس اگست کو عراق اورامریکہ کے درمیان ہونے والے اسٹریٹیجک مذاکرات کے تناظر میں قائم کی گئی ہے۔

امریکی فوج کی موجودگی وجہ سے عراقیوں کو بے پناہ جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے اور اس ملک کی آزادی اور خود مختاری متاثر ہو رہی ہے لہذا عراقی عوام اپنے ملک سے امریکی فوج کے انخلا کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

عراقی عوام کے منتخب نمائندوں نے پانچ جنوری دوہزار بیس کو پارلیمنٹ میں ایک قرار داد بھی منظور کی تھی جس میں امریکہ سمیت تمام غیر ملکی فوجیوں کے انخلا پر زور دیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button